کوئٹہ، ہزار گنجی میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، ایک بچی جاں بحق،2بچے زخمی

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ خاتون اور 2بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہزارگنجی کے علاقے بخاری ٹاؤن کے قریب واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8سالہ کامیلا ولد عبدالسلام جاں بحق جبکہ خاتون اور 2بچیاں 6سالہ بی بی خدیجہ اور ایک سالہ بی بی انزلہ جھلس کر زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post