کوئتہ میں سی ٹی ڈی اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی این اے

کوئٹہ
بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے آج کوئٹہ سریاب مل ولی جیٹ میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جب وہ تین موٹرسائیکلوں پر گشت کے دوران ہمارے سرمچاروں کے نصب کردہ ریمورٹ کنٹرول بم کو مشکوک جان کر اس کی تلاشی میں مصروف تھے مذکورہ چار اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں پر ایک منصوبہ کے تحت حملہ کیاگیا مذکورہ ڈیپارٹمنٹ ایم آئی کی جانب سے تشکیل دیا گیا تھا جو لاپتہ بے گناہ بلوچوں کے جعلی مقابلوں میں شہید کرنے میں براہ راست ملوث ہے ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مذکورہ فورس میں بھرتی سے گریز کریں اور عوام فورسز کے قافلوں سے دور رہیں ہم ان کو کبھی بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post