بولان ،رشتے کے تنازعے پر فائرنگ ، خاتون سمیت2افراد جاں بحق

کوئٹہ: بولان کے علاقے میںرشتے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویزکے مطابق پیر کو بولان کے علاقے گور میں رشتے کے تنازعے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عبدالطیف اور خاتون سونیا بی بی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں اورنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post