تربت میں فورسز پر بم حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد نے فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ واقعہ ضلع کیچ کے علاقے ناصرآباد کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں موٹر سائیکل پہ نصب دھماکہ خیز مواد کا دھماکہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بم حملے میں فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامان رہا ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ تاحال نہیں ہوسکا ہے۔ خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزاد پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post