تربت فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کوبم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فورسز کی گاڑی کو تربت میں آبسر دوکرم ندی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ علاقے ذرائع کا کہنا ہیکہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اسکی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق حکام کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔ جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post