زامر بگٹی اور ان کی بیٹی جنت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں – بی آر پی

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے بلوچ رہنماء نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشیرہ شہید گودی زامر بگٹی اور ان کی بیٹی شہید جنت کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید گودی زامر بگٹی اور شہید جنت کی شہادتیں قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ بی آر پی ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید گودی زامر بگٹی کو شہید کر کے ریاست نے سوچا کہ وہ نواب براہمدغ بگٹی کو کمزور کرینگے، مگر دشمن کو اندازہ نہیں کہ بلوچ کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے، ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کے حقیقی وارث اُن کے نقشیںِ قدم کی پیروی کرتے ہوئے ہمہ وقت قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اور انہیں شہادتیں سے خوفزدہ کرنا دشمن کی بھول ہے اور انہیں ڈاڈائے قوم کی تاریخ کی جائزہ ضرور لینا چایئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی شہید گودی زامر اور شہید جنت کو اُن کے یوم شہادت پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post