زامران میں فوجی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے۔ حملہ ضلع کیچ کے نواحی علاقے زامران نرم صابونی کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر ہوا ہے، جہاں مسلح افراد نے چوکی کو مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق تاحال حکام نے نہیں کی ہے۔ مذکورہ علاقے میں فورسز حملے ہوتے رہتے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post