ٹوبہ ٹیک سنگھ، گھر میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: تحصیل پیر محل کے نواحی گاؤں میں گیس لیکج کی وجہ سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ پیر محل کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، جہاں محمد حسین نامی شخص کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، گھر کے ایک کمرے میں دس افراد موجود تھے جن میں سے سات موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سکینہ بی بی، مافیہ بی بی، عذرا وحید، حمزہ وحید، آمنہ وحید، افشاں وحید اور رشید شامل ہیں جبکہ 3 زخمیوں محمد حسین اور وحید کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post