ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے اسکول جانے والے دو بہن بھائی جاں بحق

چنیوٹ: جھمرہ روڈ اسلامیہ کالج گراونڈ کے قریب ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے اسکول جاتے ہوئے دو بہن جاں بحق ہوگئے۔ چنیوٹ کے علاقے جھمرہ روڈ اسلامیہ کالج گراونڈ کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار بہن بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق بہن بھائی کی شناخت 18 سالہ تیمور اور 15 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے جو اسکول جارہے تھے، ریسکیو نے دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کو اسپتال منتقل کر دیا۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی مریم ظفر گرلز ہائی سکول میں دہم کی طالبہ تھی، ہونہار طالبہ نے نہم کے امتحانات میں 491 نمبر حاصل کئے، طالبہ کی یونیفارم میں شہادت پر افسردہ ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post