،
خضدار: جے ایم سی خضدار کے ٹیچنگ شعبے کا ڈاکٹر ٹریفک حادثے میں جاں بحق تفصیلات کے مطابق جھالاوان میڈیکل کالج خضدار میں ٹیچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹر منصورعلی خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ وہ خضدار سے ملتان کے لئے محوِ سفر تھے دورانِ سفر سکھر کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے۔ منصور علی خان چھ مہینے قبل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار جوائن کیا تھا۔ افسوسناک واقعہ پر جھالاوان میڈیکل کالج کے اساتذہ اور اسٹاف نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔