منگچر: ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

بلوچستان کے علاقے منگچرمیں ایک شخص نے اپنی بیوی کا گلہ گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد خود کوبھی پھانسی دیکر خودکشی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق منگچر میں مینگل آباد کی رہائشی بشیر احمد مینگل نامی شخص نے باب منگچر ایریا میں اپنی بیوی کو پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد خود کو پھانسی دیکر خودکشی کرلیا۔ ان کی پراسرار موت پر تشویش پائی جاتی ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص منشیات کا عادی بھی تھا اس سے قبل بھی وہ کچھ دنوں کے لیے گھر سے غائب ہوا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post