بلوچستان پولیس کے 5500 اہلکاروں کو گوادر جانیکا حکم

بلوچستان کانسٹیبلری اور پولیس کے 5500 اہلکاروں کو ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صاحبان سمیت گوادر جانے کا حکم دیدیا گیا۔ اس سلسلے میں سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں امن و امان برقراررکھنے اور فسادات روکنے کیلئے ہدایت دی گئی ہیں۔ واضع رہے کہ گوادر میں گذشتہ سترہ دنوں سے ”گوادر کو حق دو“تحریک کا دھرنا جاری ہے اور آج پورے ضلع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ہے اور مکران کوسٹل ہائی وے کو پسنی، اورماڑہ اور سربندن کے مقام پر بلاک کرکے دھرنا گیا گیا جس سے ہر طرح کی ٹریفک معطل رہی۔ دھرنا شرکاکے ساتھ حکومتی وفد کی مذاکرات ناکام رہے اور اب دھرنا شرکا ء کا مطالبہ ہے کہ اب مزاکرات صرف وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری بلوچستان اور کورکمانڈر بلوچستان سے ہی ہونگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post