اسلام آباد:بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانے بھی مہنگائی مہنگائی کی آوازوں سے گونجنے لگے،سربیا کے بعد امریکہ اور ڈھاکہ میں پاکستانی سفارت خانے اور ہائی کمیشن فنڈز کی کمی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی پر بلبلا اٹھا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق ٹوئٹ کے بعد اب فنڈز کی کمی سے متعلق ڈھاکا میں پاکستانی مشن کا خط بھی منظر عام پر آگیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے میں چند ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفارت خانہ کے ملازمین کی جانب سے استعفی دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا،پاکستانی سفارت خانہ کے پہلے ملازم نے اپنا استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈھاکا میں بھی پاکستانی مشن کی جانب سے وزارت خارجہ کو مکتوب لکھ دیا گیا،خط میں کہا گیا ہے کہ فنڈز نہ ہونے پر اسکول فیس ادا نہیں کی، ملازمین کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔سفارتی ذرائع کیم طابق مراسلہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہاءِی کمیشن کے ہیڈ آف چانسری جہانزیب کی جانب سے لکھا گیا۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ روپے کی تیزی سے گرتی قدر نے ڈھاکا میں موجود پاکستان مشن میں فنڈز کی شدید کمی کردی ہے۔ مکتوب کے مطابق فنڈز نہ ہونے سے مشن کے اسکول کی فیس کی ادائیگی نہ کی جاسکی۔ مراسلہ کے مطابق ایک کروڑ چھ لاکھ روپے جلد از جلد مہیا کیے جائیں، اسکول فیس جمع نہ کرنے کی صورت میں مشن کے افسران اور ملازمین کیلئے مسائل ہوسکتے۔