سراج صالح کے قتل کیخلاف تربت اور بلیدہ میں احتجاجی مظاہرے و ریلی کا اعلان

تربت سول سوسائٹی کی جانب سے بلیدہ میں پاکستانی فوجی اہلکار کے ہاتھوں سراج صالح بلوچ کے بہیمانہ قتل کے خلاف پریس کانفرنس کی گئی۔ گلزار دوست نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25 دسمبر کو بلیدہ میں ایک نوجوان سراج صالح بلوچ کو بے دردی سے قتل کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بلیدہ واقعہ کے خلاف جمعہ 31 دسمبر 11 بجے تربت چوک پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔جبکہ ہفتے کے روز یکم جنوری 2 بجے بلیدہ گلی سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلی میناز اور سلو سے ہوتے ہوئے بٹ بلیدہ میں انتظامیہ کے تھانے کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔ گلزار دوست نے بلیدہ،زامران اور کیچ کے باشعور عوام کو شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے الندور اور میناز کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوپہر ڈھائی اورتین بجے کراس اورمیناز چوک پر اپنی بروقت آمد کویقینی بنائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post