مند میں سرحد پر باڑ لگانے والی فوج کو نشانہ بنایا، ایک اہلکار ہلاک ہوا،بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ تیس نومبر کو سرمچاروں نے سرحد پر باڑ لگانے والی قابض فوج کو نشانہ بنایا۔ میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ تیس نومبر کو مند کے علاقے عبدوئی میں قائم فوجی چوکی کو سرمچاروں نے اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور چوکی کو خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔ یہاں قابض فوج سرحد پر باڑ لگانے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پرحملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post