سندھ : سی پیک کی پکٹ 109پر ڈاکوں کا حملہ، پولیس اہلکارجاں بحق

میرپور ماتھیلو: پولیس حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو میں ڈاکوں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے پولیس اہلکار کوجاں بحق کردیا، جوابی فائرنگ میں حملہ آور فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ڈاکں نے سی پیک کی پکٹ 109 پر اچانک حملہ کردیا، فائرنگ میں پولیس اہلکارسجاد ملک جاں بحق ہوگئے، جب کہ حملے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوں کے تعاقب میں روانہ کردی گئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post