ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مزن بند کے پہاڑی علاقوں میں گذشتہ تین دن سے پاکستانی فوج کی لشکرکشی جاری ہے۔
مقامی میڈیا “ کے مطابق فوج کو ہیلی کاپٹروں کی فضائی مدد کے علاوہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کی بھی مدد حاصل ہے جو پہاڑی علاقوں میں فوج کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ فوج نے موس ءِ کور، اپس ءِ گر، تگرد توک، جالبار، کلمانی، گدائی کور اور پنس کور کے علاوہ کئی خشک ندیوں اور نہروں کے دہانوں پر مورچے قائم کیے ہیں۔ اورفوج کے اٹیک ہیلی کاپٹرز نے بعض مقامات پر شیلنگ بھی کی ہے.