آواران مشکے کے مغربی پہاڑوں کوہ اسپیت،جانی ،داربند سمیت بعض ندی نالون اور پہاڑوں میں فوجی جارحیت جاری ہے ۔آخری اطلاع تک فورسز کوہ اسپیت پر چڑھائی کی ہے تاہم کسی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔آپ کو یاد ہے آج 11 بجے دن کو فورسز کے النگی پر واقع چوکی پر مسلح افراد نے راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بہت جانی مالی نقصان پہنچایاتھا ۔اس کے بعد فورسز نے ان پہاڑوں میں فوجی آپریشن شروع کردیاہے ۔