آواران مشکے کے علاقہ النگی میں مسلح افراد نے صبح گیارہ بجے فورسز کے چوکی پر راکٹ لانچر اور دوسرے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کے علاوہ شہریوں کو بھی حیران کردیا ۔آپ بھی جانتے ہیں یہ چوکی جس جگہ واقع ہے اس کے اردگرد اور چوکیاں بھی قائم ہیں ۔مگر اس کے باوجود اس چوکی کو نشانہ بناکر مسلح افراد کا آزادانہ طریقہ سے نکل جانا فورسز کے منہ پر طمانچہ ہے ۔