گوادر احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا، سی پیک پر کام روک دیا جائے گا ۔ دھرنا منتظمین

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں رات گئے حق دو تحریک کے دھرنے سے مولوی ہدایت الرحمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا ہے، احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا – انہوں نے کہا کہ 2 دسمبر کو نیشنل کوسٹل آئی وے کو پانچ جگہوں سے بند کیا جائے گا – انہوں نے ماہیگروں سے کہا کہ جمعرات کو ضلع بھر میں ماہی گیر سمندر نہ جائیں اور جمعرات کو تاجر برادری بھی اپنی دوکانیں بند کریں- انکا کہنا تھا کہ جمعرات کو ہمارا ایکشن شروع ہوگا، جمعہ کو کوسٹل آئی وے کے ساتھ سی پیک کا کام بھی روک دیا جائے گا اور دھرنا مظاہرین کام روک دینگے – انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے مطالبات 13 سے 26 ہوگئے ہیں- انہوں موجود وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جام کمال سے زیادہ نااہل ہے- ہوسکتا ہے ہم یہ ڈیمانڈ رکھے کہ عبدالقدوس بزنجو استعفیٰ دے-

Post a Comment

Previous Post Next Post