کوئٹہ :کھٹ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اللہ نظر سمیت تمام ناراض لوگوں سے براہ راست اور بالواسطہ رابطے میں ہوں وہ واپس آنا چاہتے ہیں بلوچستان کے عوا م کو اس ضمن میں جلد ایک اچھی خوشخبری دینگے بلوچستان میں عوام کو اپنے نزدیک لانے کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے وزیراعلیٰ ہاؤس سے لوگ دور ی محسوس کررہے تھے ہماری خواہش ہے کہ اس دوری کا خاتمہ کیا جاسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ناراض لوگوں کی اپنی بہت سی شکایات ہونگی جسکی وجہ سے وہ ناراض ہوئے ہیں تاہم مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہیے ہم مذاکرات کررہے ہیں اور اس کیلئے بہت سے راستے کھلے ہوئے ہیں جلد ہی یہ صورتحال واضح ہوجائیگی جن ناراض شخصیات سے مذاکرات جاری ہیں چند مہینوں میں وہ اس ملک اور صوبے میں ہونگے اور یہاں بہتری کے کام میں اپنی توانائیاں صرف کرینگے ناراج لوگوں میں بیشتر بہت مثبت رویہ اختیارکئے ہوئے ہیں اور وہ بات چیت کرنا بھی چاہتے ہیں ہمیں وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ اگر کوئی بات چیت کے ذریعے واپس آنا چاہتا ہے اور مذاکرات کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اس پر فوری طور پر لائحہ عمل اختیار کیا جائے ہم اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اللہ نظر سے براہ راست تو رابطہ نہیں ہے تاہم ان ڈائریکٹ رابطے ہورہے ہیں اور کوششیں کی جارہی ہیں کہ مذاکرات کا دور چل سکے تاہم دیگر ناراض لوگوں سے بھی کوششیں جاری ہیں کہ ان سے مذاکرات کئے جائے اور ان کو واپس لا یا جاسکے ان مذاکرات کامقصد یہی ہے کہ وہ واپس آئیں اور صوبے میں جو حالات خراب ہیں اسے بہتر بنا یا جاسکے بہت سے ناراض لوگ خود بھی واپس آنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے لوگوں کے درمیان رہ سکیں جلدہی ہم بلوچستان کے لوگوں کو اس حوالے سے ایک اچھی خوشخبری دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سب سے اہمیت کی حامل یہ بات ہے کہ یہاں لوگوں اور حکومت کے درمیان روابط کو بہتر بنا یا جاسکے اور ایسے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ عوام آپ کے نزدیک ہوسکیں گزشتہ چند سالوں میں لو گ یہ محسوس کررہے تھے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس اور عوام کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہیں ہم نے ان دوریوں کی خاتمے کو ترجیحات میں شامل رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ عوا م اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں دوریوں کا خاتمہ کرتے ہوئے لوگوں کو اپنے قریب لا یا جاسکے۔