واشک راغے سے بہرام رخشانی بیٹوں اور نواسوں سمیت جبری لاپتہ

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع واشک راغے سے اطلاع ہے کہ تین دن قبل بلوچستان لبریسن فرنٹ کے سرمچاروں نے بلوچ آباد کھلان میں واقع فورسز کے کیمپ پر حملہ کرکے جب چلے گئے تو بعد ازاں فورسز مقامی آبادی بلوچ آباد کھلان میر بہرام کے محلے پر دھاوا بول کر میر بہرام رخشانی سمیت انھیں بیٹے نواسوں کو دیگر محلہ داروں جن کی تعداد دسیوں بتائی گئی ہے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔مقامی خواتین کا کہنا ہے فورسز نے کہاہے جب سرمچار نذدیک سے آکر حملہ کر رہے تھے تو تم لوگوں نے انھیں کیوں نہیں روکا نہ ہمیں خبر دی ۔خواتین کاکہنا ہے ہمارے مرد حضرات نے جب کہاکہ بندوق آپ لوگوں کے پاس ہیں تم نہیں روک سکے تو ہم کیسے خالی ہاتھ روک سکتے تھے ۔اس جواب کے بعد فورسز نے تشدد کرکے انھیں گرفتار کرلیا اور کیمپ لے گئے جس کے بعد ان کا کوئی خبر نہیں ہے
۔

Post a Comment

Previous Post Next Post