امریکہ ہجوم پر گاڑی چڑھ گیا، 5افراد ہلاک 40زخمی

شکاگو :امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ووکیشا میں ایک گاڑی کے ہجوم پر چڑھ دوڑنے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ووکیشا شہر نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ تاوقت ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ 5 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم یہ اعدادوشمار تبدیل ہو سکتے ہیں کیونکہ ہم اضافی معلومات اکٹھی کررہے ہیں، بہت سے لوگ خود ہی علاقے کے ہسپتالوں میں پہنچے ہیں۔اس شہر نے مزید کہا ہے کہ مطلوبہ شخص محکمہ پولیس کی حراست میں ہے۔یہ واقعہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام تقریبا 4 بجکر 30 منٹ(پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پیر کی صبح 3بجکر30منٹ)پر اس وقت پیش آیاجب ایک سرخ رنگ کی ایس یو وی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے سڑک کے مرکزی راستے پر جا ری کرسمس کی پریڈ میں گھس گئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post