حکومت کو آخری الٹی میٹم، 3دن تک مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو سی پیک پر مزید کام نہیں ہوگا، مولانا

کوئٹہ(بی ٹی نیوز) حکومت کو آخری الٹی میٹم، 3دن تک مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو سی پیک پر مزید کام نہیں ہوگا، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری اور گوادر کو حق دو تحریک کے مرکزی کردار مولانا ہدایت الرحمان نے حکومت کو آخری تین دن دیے ہیں، جاری اعلامیہ میں مولانا نے حکومت کو 3دن کی مہلت دیتے ہوئے آخری وارنگ جاری کر دیے ہیں۔مطالبات نہ ماننے کی صورت میں اوتھل زیرو پوائنٹ، اورماڑہ زیرو پوائنٹ پسنی زیرو پوائنٹ اور سربندن زیرو پوائنٹ بلاک کرنے کا اعلان جبکہ دوسری جانب مرکزی دھرنا بھی جاری رہے گا۔ مولانا نے کہا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہیں ہوئے تو صرف گوادر ہی نہیں بلکہ پورے ساحل بلوچستان کے مرد و خواتین سڑکوں میں ہونگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post