کراچی، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 4مبینہ افراد گرفتار

کراچی: کر اچی میں پولیس نے شیر شاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ افراد گرفتار اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس ایس پی کیماڑی کراچی فدا حسین جانوری کے مطابق پولیس نے شیر شاہ میں واقع قبرستان میں مبینہ افراد کی موجودگی سے متعلق ملنے والی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور 4مبینہ افراد گرفتار کرلیا۔فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان ہے، ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار کیا گیا ایک ریان عرف ریو بین الاقوامی سزا یافتہ ملزم ہے، ملزم سعودی عرب میں منشیات کیس میں گرفتار ہوچکا ہے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post