کیچ: نامعلوم افراد کا پاکستانی فورسز چوکی پر دستی بم حملہ

کیچ: نامعلوم افراد کا پاکستانی فورسز چوکی پر دستی بم حملہ
بلوچستان کے ضلع کیچ میں گذشتہ روز شام کے وقت نامعلوم افراد نے فورسز کی چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام سات بجے کے قریب نامعلوم افراد کیچ کے علاقے تمپ پل آباد کے مقام قائم فورسز کی چوکی پر نامعلوم دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم فورسز کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں ہے۔ خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اس سے قبل فورسز پر اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post