لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی

لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی
کوئٹہ:وفاقی حکومت کی ہدایت پر قائم لاپتہ افراد بازیابی کمیشن نے کوئٹہ میں نویں روزکی سماعت کمل کرلی مزید تین لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی، محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے نویں روز لاپتہ افراد کے کیسز کی سما عت کی کمیشن کی سربراہی ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الر حما ن کررہے ہیں جنہوں نے جمعہ کو نو لاپتہ افراد کے کیسز کی سما عت کی اس دوران پنجگور سے تعلق رکھنے والے تین افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ہوئی،کمیشن نو روز کے دوران 106لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کر چکا ہے اس دوران 11 لاپتہ افراد کے بازیا ب کی تصدیق ہوئی دو لاپتہ افراد کا سراغ ملا جبکہ دو لاپتہ افراد کے کیسز خارج کردئیے گئے کمیشن 10روزہ سماعت کے دوران مجمو عی طور پر117لاپتہ افرادکے کیسز کی سماعت کریگا Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post