تربت دشت کھڈان کے نزدیک گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

 


تربت ( نامہ نگار) دشت کھڈان کے علاقہ ڈنڈار مچی سول سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت خالد ولد پیر محمد سکنہ کپکپار دشت کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے مقامی لوگوں کی اطلاع پر لاش برآمد کرکے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی جہاں معائنے کے دوران مقتول کے سینے اور پشت پر گولیوں کے نشانات پائے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق خالد پیر محمد نامی اس شخص کو تقریباً دو ہفتے قبل نامعلوم مسلح افراد نے علاقے سے لاپتہ کیا تھا۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post