کوئٹہ چمن شاہراہ قلعہ عبداللہ میں بھتہ نہ دینے پر پرائیویٹ ملیشیا کا ٹرک ڈرائیور پر تشدد

 


قلعہ عبداللہ ( نامہ  نگار) کوئٹہ چمن شاہراہ پر مسلح پرائیویٹ ملیشیا کے اہلکاروں نے بھتہ نہ دینے پر ٹرک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ذرائع کے مطابق مال بردار ٹرک کو روک کر بھتہ مانگا گیا، انکار پر مسلح افراد نے ڈرائیور کو زدوکوب کیا اور فرار ہو گئے۔ زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز نے واقعے اور شاہراہوں پر غیر قانونی ناکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post