لسبیلہ کوسٹ گارڈ چیک پوسٹوں پر مزدا ٹرکوں سے خوراکی تیل اتارنے کا سلسلہ بند کیا جائے یونین عہدیداران ثناء اللہ بلوچ و عطاء اللہ بلوچ

 


لسبیلہ، حب۔ مزدا ٹرک یونین ایسوسی ایشن سندھ و بلوچستان کے مرکزی صدر ثناء اللہ بلوچ اور صوبائی صدر بلوچستان عطاء اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ اوتھل چیک پوسٹ پھور اور ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر مزدا ٹرکوں سے خوراکی تیل اتارنے اور گاڑیوں کو کئی کئی گھنٹے تک روکنے کا سلسلہ سراسر ناانصافی ہے جس سے ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےاپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے خلاف احتجاج کے دوران کوسٹ گارڈ کے کرنل صاحب نے خود ان کے ساتھ مذاکرات کیے تھے اور یقین دہانی کرائی تھی کہ آئندہ گاڑیوں سے خوراکی تیل نہیں اتارا جائے گا تاہم افسوس کہ چند روز گزرنے کے بعد دوبارہ وہی سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مزدا ٹرکوں کو مختلف چیک پوسٹوں پر روک کر ان سے خوراکی تیل اتارا جاتا ہےانہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو طویل وقت تک روکنے کے باعث ان میں لدی سبزیاں پھل اور دیگر جلد خراب ہونے والی اشیائے خوردونوش خراب ہونے کا خدشہ رہتا ہے جس سے ٹرانسپورٹرز کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب مذاکرات کے دوران یقین دہانیاں کرائی جاتی ہیں تو دوسری جانب ان پر عمل درآمد نہ ہونے سے ٹرانسپورٹرز میں تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہےثناء اللہ بلوچ اور عطاء اللہ بلوچ  نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ اوتھل ۔پھور اور ناکہ کھارڑی پر پیش آنے والے اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور مذاکرات کے دوران کی گئی یقین دہانیوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو بلاوجہ پریشانی اور مالی نقصان سے بچایا جاسکےانہوں نے کہا کہ اگر گاڑیوں سے خوراکی تیل اتارنے اور انہیں گھنٹوں روکنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو مزدا ٹرک یونین ایسوسی ایشن سندھ و بلوچستان احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی

Post a Comment

Previous Post Next Post