ڈیرہ مراد جمالی عبدالغفور ابڑو کے گھر لاکھوں روپے کی ڈکیتی، پولیس کی مبینہ ناکامی کے خلاف متاثرین قرآن پاک اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے

 

ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار)انڈسٹریل ایریا کے قریب منجھو محلہ میں چند روز قبل پیش آنے والی بڑی ڈکیتی کی واردات نے متاثرہ خاندان کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا۔ مسلح ڈاکو عبدالغفور ابڑو کے گھر میں گھس کر اہلِ خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد لاکھوں روپے نقدی، قیمتی زیورات اور موٹر سائیکل لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے تھے۔

واردات کو کئی روز گزرنے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری اور لوٹا گیا سامان برآمد نہ ہونے پر متاثرہ خاندان کا صبر جواب دے گیا۔ آج متاثرین قرآن پاک اٹھا کر سڑک پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کردی۔
متاثرین نے آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج سے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
آخر کب تک شہری ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر رہیں گے؟

Post a Comment

Previous Post Next Post