بلوچستان مختلف علاقوں شورش جاری ایس ایچ او سپائی سمیت اغوا ،دو افراد قتل عوام سراپا احتجاج،بٹیر کا سر تن سے جدا کرنے والا ملزم گرفتار ،اہلخانہ نے نوجوان سے لاتعلقی کا اعلان کیا،ٹرین پٹڑی بم دھماکہ

 


بلوچستان ( نامہ نگار ) منگچر کے ایس ایچ او علی اصغر نیچاری اور ان کے گن مین سلمان کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او علی اصغر نیچاری نجی گاڑی میں تھانے سے معمول کی گشت کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم اس کے بعد سے دونوں سے تاحال رابطہ نہیں ہو سکا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کے ممکنہ طور پر اغوا کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بٹیر کی لڑائی کے دوران بے زبان بٹیر کی گردن مروڑ کر اسے ہلاک کرنے کے واقعے کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی گئی۔



گوادر
پیغام کے بڑے پیمانے پر شیئر ہونے کے بعد گوادر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گوادر پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہا جاتا ہے۔ امید ہے کہ بے زبان جانوروں پر ظلم کے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون کے مطابق مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

آواز اٹھائیں، ظلم کے خلاف کھڑے ہوں۔
بے زبان مخلوق پر رحم کریں۔



تُربَت ہوشاپ گرونک بلوچی بازار کے رہائشی پیرجان ولد چارشمبئےاپنی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس،اپنے بھائی دیدگ ولد چارشمبئے سے لاتعلقی کااظہار کیا۔

تربت  مند میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
اطلاع کے مطابق مند میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالغنی ولد دین محمد نامی مقامی شخص کو قتل کردیا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔

حب گڈانی نامعلوم مسلح افراد گھر میں گھس کر ایک شخص کو


قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔
گڈانی گزشتہ شب چڑھائی کے مقام پر پیش آنے والے قتل کے واقعے کے خلاف مقتول کے لواحقین اور اہلِ علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مقتول کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا، سڑک نہیں کھولی جائے گی لواحقین کے مطابق واقعے کے بعد تاحال قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، جس کے باعث ان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیس فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے نامزد یا ملوث ملزمان کو گرفتار کرے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائےروڈ بلاک ہونے کے باعث آمدورفت متاثر ہوئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لواحقین نے واضح کیا کہ قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی یقین دہانی تک احتجاج جاری رہے گا اور سڑک نہیں کھولی جائے گی

دریں اثناء بختیار آباد ، ریلوے ٹریک پر دھماکہ، تین فٹ حصہ متاثر، کچھی
پولیس تھانہ بالا ناڑی کی حدود میں رات گئے ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کا تقریباً تین فٹ حصہ متاثر ہو کر کٹ گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فورسز نے موقع پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post