تربت مسلح افراد نے سیمنٹ سے لدے ٹرک کو نذر آتش کردیا

 


تربت ( نامہ نگار) تربت  کے علاقے ناصر آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سیمنٹ سے لدے ایک ٹرک پر فائرنگ کرکے اس کے ٹائر برسٹ کر دیے اور بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ضلع کیچ میں ناصر آباد کے قریب سیمنٹ سے لدے ٹرک کو روکا اور فائرنگ کی، مسلح افراد نے بعدازاں پٹرول چھڑک کر ٹرک کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرہاد ولد الٰہی بخش، ساکن دشت، کو بغیر کسی نقصان کے چھوڑ دیا گیا۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post