شاہ نورانی ( نامہ نگار) درگاھ شاہ نورانی کے خلیفہ حبیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا میرا کسی بھی پارٹی جماعت سے تعلق نہیں ہے میرا اپنے کزن خلیفہ غلام حسین گروپ (4) سوتیلے بھائیوں اور ایک سگے بھائی خلیفہ نواز علی کے ساتھ زمینی تنازع چل رہا ہے خلیفہ غلام حسین گروپ کبھی کہتا ہے زمینیں تقسیم نہیں ہوئی کبھی کہتا ہے زمینیں صرف اور صرف ایک ہی دفعہ 1998 میں تقسیم ہوئی اور کبھی کہتے ہیں وہی زمینیں 2005 میں ہمارے والد خلیفہ جان محمد مرحوم اور خلیفہ غلام حسین کے والد خلیفہ محمد صدیق مرحوم کے درمیان تقسیم ہوئی ہے یہاں پر یہ سوال جنم لیتا ہے کہ خلیفہ محمد صدیق مرحوم کی وفات 2002 میں خلیفہ جان محمد مرحوم کی وفات 2003 میں ہوئی تھی وہ دونوں 2005 میں زمینیں تقسیم کرنے کیسے آۓ؟ ہم بہت جلد تفصیل کے ساتھ میڈیا پر بتاۓ گے کس طرح خلیفہ غلام حسین گروپ اور خلیفہ نواز علی نے میرا زمینیں تقسیم کرنے کے متعلق مقدمہ عدالت سے ختم کروایا اور کس طرح خلیفہ غلام حسین گروپ نے درگاھ کے نذرانے والی پیٹیوں کے پیسوں کو ہمیں ہماری وراثتی زمینوں سے محروم کرنے کے لیے استعمال کیا !!! اور ہمیں ہماری وراثتی زمینوں سے محروم کرنے کے لیے اسی خلیفہ نواز علی کے ساتھ خفیہ گٹھ جوڑ کیا جس کی وجہ سے ہمارے ساتھ جینا مرنا ختم کیا تھا
خلیفہ غلام حسین گروپ نے اور کس طرح خلیفہ غلام حسین گروپ اور خلیفہ نواز علی نے 2019 سے ابھی تک ہمیں عدالتوں کے چکر کاٹنے پر مجبور کیا اور معاملہ حل ہونے نہیں دیا کس طرح تاخیری حربے آزمائے اور کس طرح خلیفہ غلام حسین گروپ نے غنڈہ گردی اور بد معاشی کی جو ابھی تک جاری ہے اور کس طرح خلیفہ نواز علی نے غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی جو ابھی تک جاری ہے اور کس طرح خلیفہ غلام حسین گروپ نے ہمیں ہماری وراثتی زمینوں سے محروم کیا مزید زمینوں سے محروم کرنے کی سازشیں جاری ہے اور کس طرح خلیفہ غلام حسین گروپ نے تقریباً 2006 سے ہمارا معاشی قتل کیا اور معاشی قتل ابھی بھی جاری ہے اور کس طرح خلیفہ نواز علی نے اپنے چھوٹے سگے بھائیوں کو ان کی وراثتی زمینوں سے محروم کرنے کی کی سازشیں کی کس طرح خلیفہ غلام حسین گروپ کی سردار اختر مینگل پشت پناہی کر رہا ہے خلیفہ غلام حسین گروپ اور خلیفہ نواز علی کا مقصد ایک ہی ہے نہ زمینیں تقسیم کرنی ہے اور نہ تقسیم ہونے دینی ہے """ (نوٹ خلیفہ غلام حسین گروپ میں خلیفہ شیر محمد خلیفہ میر غوث بخش ولد محمد قاسم خلیفہ عیسیٰ خان ولد حیدرزمان خلیفہ رحیم خان ولد محمد زمان اور ہمارے (4) سوتیلے بھائی (1) خلیفہ داد محمد (2) خلیفہ نور محمد (3) خلیفہ فیض محمد (4) خلیفہ خیر محمد و دیگر رشتے دار شامل ہیں) """" ہم اپنا وراثتی حق مانگتے ہیں اور اس کو انہوں نے نہ قابلِ معافی جرم بنا دیا ہے اور ان کا غصہ ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا اور ان کا کہنا ہے تم لوگوں نے ہم سے اپنا وراثتی حق کیوں مانگا یہ نا قابلِ معافی جرم گستاخی کیوں کی ہمیں وراثتی زمینوں میں ہمارا شرعی حصہ دینے کے بجاۓ الٹا ہمارے دشمن بن گئے ہیں ہر انسان کو ان کے خلاف ہمارے آواز میں آواز ملانا چاہیے۔
