مستونگ چوتو مل کو بم دھماکہ میں تباہ کردیا گیا

 


مستونگ (نامہ نگار) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر چوتو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکہ کیا، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے پرانی چوتو مل کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں عمارت تباہ ہوگئی۔
دھماکے کی شدت سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post