تربت الندورمیں مسلح افراد کے ہاتھوں خاتون سمیت 2 افراد کی قتل اور کمسن بچے کو اغوا کرنے کا الزام ، خاندان کی پریس کانفرنس

 


تربت ( نامہ نگار)تربت بلیدہ الندور حملے میں دو افراد کی ہلاکت اور  ایک لڑکے کے اغوا کے خلاف متاثرہ خاندان کی  پریس کانفرنس،
مغوی براہمدغ کی والدہ نے کہاکہ مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے خاتون سمیت دو خاندان کے افراد کو قتل اور دیگر کو زخمی کرکے کمسن براہمدغ کو اغوا کرکے لے گئے ،انھوں نے کہاکہ کمسن بچہ مدرسہ کا طالب علم ہے ،اس سے قبل انکے بھائی حیربیار کو مسلح افراد جبکہ  زبیر نامی نوجوان کو فورسز نے  ھلاک کردیا تھا ۔
انھوں نے اپیل کی کہ  بچے کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر رہاکیاجائے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post