تربت بلیدہ کراس کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار کھائی میں جاگری، ایک شخص جاں بحق

 


تربت ( نامہ نگار) بلیدہ کراس کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق تیز رفتاری کے باعث کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک سے اتر گئی اور گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے میں خلیفہ کریم ولد کریم جان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے خلیفہ کریم کا تعلق ناگ زامران سے تھا جب کہ وہ حالیہ دنوں پر سری کہن تربت میں مقیم تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post