کیچ (نامہ نگار) ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سوراپ میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملے کے نتیجے میں مسلم جیئند سمیت کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں مسلم جیئند زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ مغرب کے بعد ہوا تھا، جس کے دوران علاقے میں دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے مسلم جیئند کی ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جہاں اس وقت دیگر افراد بھی موجود تھے۔
حملے کے نتیجے میں مسلم جیئند اور کم از کم تین دیگر افراد زخمی ہوئے تھے، ابتدائی اطلاعات کے وقت زخمیوں کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں، تاہم بعد میں مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ مسلم جیئند زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
