کوئٹہ، کراچی دو افراد جبری لاپتہ، ایک شخص بازیاب،خاران سے نعش برآمد

 


کوئٹہ (نامہ نگار )  کوئٹہ اور کراچی سے دو افراد کے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ کراچی سے جبری گمشدگی کا شکار ایک شخص 13 روز بعد بازیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شہید حاجی رمضان، جبلِ نور بائی پاس سے 40 سالہ دکاندار آصف علی ولد احمد رضا کو یکم اگست 2026 کو شام 4 بجے ان کے گھر سے پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی اور سی ٹی ڈی کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔
دوسرے واقعے میں خضدار کے علاقے باغبانہ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ دکاندار اسلم بلوچ ولد سکندر زہری کو 13 جولائی 2026 کو کراچی کے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے رینجرز اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
دریں اثنا، کراچی کے علاقے ملیر سے 29 جولائی 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیے گئے عبدالمجید ولد حاجی غلام محمد کو 11 اگست 2026 کو ملیر 15 سے بازیاب کرلی
ا گیا۔

دریں اثناء خاران کے علاقے سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز خاران میں سی پیک روڈ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی مزید کارروائی مقامی پولیس کررہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post