تربت کلاتک کے رہائشی سیٹھ گل خان بازیاب ہو گئے

 


تربت ( نامہ نگار) بلوچستان نیشنل الائنس (شے تگر یونٹ) کے سینئر رہنما و کونسلر ماسٹر محمد عارف کے بیٹے سیٹھ گل خان باحفاظت بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیٹھ گل خان، جنہیں کلاتک میں واقع ان کی دکان سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے اور وہ لاپتہ تھے۔

سیٹھ گل خان کی باحفاظت واپسی پر ان کے اہل خانہ اور خاندان کی جانب سے تمام ان دوستوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں، علاقائی عوام اور تمام خیر خواہوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمدردی کا اظہار کیا، ان کا حال احوال دریافت کیا، مسلسل رابطے میں رہے اور ہر ممکن تعاّون و مدد فرمائی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں آپ تمام احباب کی ہمدردی اور دلاسہ ہمارے لیے باعثِ ہمت رہا، جس کے لیے ہم آپ سب کے بے حد ممنون و مشکور ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post