کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بند، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن جاری

 


کوئٹہ ( نامہ نگار) کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل ڈیٹا سروس ایک بار پھر بند کردی گئی، جس کے باعث شہریوں کو انٹرنیٹ کے استعمال اور آن لائن رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پہلے سے ہی انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل ہیں، جن میں حب چوکی، خضدار، قلات، نوشکی، مستونگ اور مکران کے مختلف علاقے شامل ہیں۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ اگست کے دوران سیکیورٹی تھریٹ کے باعث موبائل سروسز معطل کی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ہر دو روز بعد اچانک انٹرنیٹ بند ہونے سے روزمرہ کے کام اور رابطے متاثر ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی فورسز نے اگست میں ممکنہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر مختلف علاقوں میں تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کرفیو نافذ کیا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں دفعہ 144 نافذ اور ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں بلوچستان پولیس انتظامیہ نے بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر مزید فوجی و نیم فوجی دستوں سمیت پولیس اہلکار بھی تعینات کیے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post