سوراب کے علاقے گیدر میں مبینہ فضائی حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات متعدد زخمی



سوراب ( نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے گیدر میں گزشتہ رات فوجی طیاروں کی جانب سے مبینہ فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے،جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے عام شہری آبادی والے علاقوں میں کیے گئے، جس کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے، تاہم ہلاکتوں اور نقصانات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب فوج کی جانب سے تاحال ان مبینہ فضائی حملوں یا ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے مطابق بمباری کے واقعے کے بعد قابض پاکستانی فورسز نے شہید ہونے والے افراد کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب قابض کی آرمی جارحیت اور بربریت کے دوران زخمی ہونے والے چند افراد کو ہی مقامی ہسپتال تک پہنچایا جا سکا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post