بلوچستان مختلف علاقوں میں بم دھماکہ فائرنگ 3 افراد ھلاک پولیس حراست میں ایک شخص قتل ، 2 زخمی

 


کوئٹہ ( نامہ نگار)کوئٹہ
ہنہ اوڑک میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے،
ذرائع کے مطابق ہنہ اوڑک میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق افغان کمانڈر ورور اچکزئی جان کی بازی ہار گئے۔

ادھر پنجگور جعفر اسکیم ایریا سے ایک شخص کی نعش برآمد جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں ،جنہیں شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا جہان انکی شناخت اسکول ٹیچر حاتم ولد احمد سکنہ وشبود سے ہوا ہے۔
دریں اثناء حب سٹی پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، ورثاء کا سنگین الزامات،
حب سٹی میں 8 اگست کو نوجوان ذوالفقار ولد حاجی خان کو مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں دونوں ٹانگوں میں گولیاں مار کر زخمی کیا گیا۔ ورثاء کے مطابق زخمی نوجوان کو بروقت علاج معالجے کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی اور گزشتہ روز اسے پولیس کسٹڈی میں گڈانی جیل منتقل کر دیا گیا۔
آج صبح ورثاء کو اطلاع دی گئی کہ ذوالفقار انتقال کر گئے ہیں۔ واقعے پر اہلخانہ کی جانب سے شدید تشویش اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post