کوئٹہ سے خضدار کا رہائشی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

 


خضدار( نامہ نگار) خضدار  کے علاقے کھنڈ سے تعلق رکھنے والے آصف ولد محمد کو پاکستانی فورسز نے 13 جولائی 2026 کو صبح تقریباً پانچ بجے کوئٹہ کے علاقے ایمان سٹی، سمنگلی روڈ سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی مستند اطلاع یا سراغ سامنے نہیں آیا، جس کے باعث پورا خاندان شدید ذہنی اذیت اور بے چینی کا شکار ہے۔

خاندان کے مطابق آصف ولد محمد 13 جولائی کی صبح ایمان سٹی، سمنگلی روڈ کے علاقے میں موجود تھے، جہاں سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا ہے۔ 

اہلِ خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں، سماجی کارکنوں، سیاسی جماعتوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر آواز بلند کریں۔



Post a Comment

Previous Post Next Post