جیونی پانوان 9 دن سے فوجی محاصرے میں متعدد شہری جبری لاپتہ

 

گوادر ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل جیونی پانواں سے آمد اطلاعات کے مطابق پانوان میں نو روز سے جاری فوجی محاصرہ سے غذائی قلت پیدا ہوچکا ہے ۔ جبکہ ابتک متعدد شہری پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہوچکے ہیں ۔

 پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے دیگر علاقوں سے وابستہ مزدوروں اور کاروباری افراد کو پانوان سے نکلنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

تازہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے پانوان میں گھروں کی تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور متعدد افراد کو جبری لاپتہ کر دیا گیا۔

جن میں برکت سخی داد، جلیل سخی داد، حسنین سخی داد، جنید یاروک اور محمد ولد حبش عمر 60 سال شامل ہیں ۔

مجموعی طور پر اب تک چار درجن سے زائد افراد جبری لاپتہ ہوئے ہیں جبکہ آج کنٹانی اور اس کے گردونواح میں بھی فوجی آپریشن کی اطلاعات موصول ہو ئے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post