تربت / لسبیلہ ( نامہ نگار)
لسبیلہ کراس سے ہیبتان ولد مالو مری سکنہ بیلہ کو پاکستانی قابض فورسز 9 جولائی 2026 کو حراست میں لیکر لاپتہ کر دیا۔
اہلِ خانہ کے مطابق ہیبتان مری کو بیلہ کراس کے مقام سے فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا اور نامعلوم جگہ منتقل کردیا۔
ضلع کیچ کے علاقے کلاتک، تربت سے 19 سالہ نوجوان ننیب بلوچ ولد منیر احمد جبری گمشدگی کا شکار ہو گئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق انہیں 12 جولائی 2026 کی صبح تقریباً 4 بجے ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔
تربت کلاتک سے نامعلوم مسلح افراد نے سیٹھ گل خان نامی شخص کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکرکےلے گئے ،تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں کہ انھیں کیوں اور کس نے اغوا کیا ہے۔


