کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع آواران اور پنجگور سے دو افراد کے جبری گمشدگی کے مزید دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فضل بلوچ ولد دوست محمد، عمر 30 سال، سکنہ آواران، پیشے کے لحاظ سے استاد ہیں۔ انہیں 17 جولائی 2026 کی رات تقریباً 1:00 بجے حب چوکی کے علاقے امیر آباد سے ایف سی، سی ٹی ڈی اور ایم آئی اہلکاروں نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔
دوسرے واقعے میں جہانزیب بلوچ ولد عبدالصمد، عمر 18 سال، سکنہ پنجگور، جو پیشے کے لحاظ سے درزی (ٹیلر ماسٹر) ہیں، کو 9 جولائی 2026 کو دوپہر تقریباً 2:00 بجے پنجگور کے علاقے چتکان سے آئی ایس آئی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
دونوں افراد کے اہلخانہ نے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔