جھل مگسی ہندو تاجر ساتھی سمیت اغوا

 


جھل مگسی  ( نامہ نگار ) جھل مگسی نامعلوم اغوا کاروں نے ہندو تاجر سمیت دو افراد کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا ،ایس ایس پی جھل مگسی نے تصدیق کی ہے کہ مزکورہ افراد اغوا ہوگئے ہیں ۔جن کی تلاش جاری ہے۔

علاقائی ذرائع مطابق جھل مگسی میں نغور کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد کو سرکاری گاڑی سمیت اغواء کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والوں میں ڈی ایس پی محمد یونس مگسی کے بھانجے شعیب مگسی اور ہندو نوجوان آکاش کمار وریانی شامل ہیں، جو ریوو گاڑی میں سوار تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مغوی افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post