کوئٹہ ( نامہ نگار ) تربت کے علاقے آپسر میں زوردار دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
علاوہ ازیں جھٹ پٹ میں گھریلو تنازع خونی رخ اختیار کر گیا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، مقتول احمد سندرانی کا تعلق تحصیل سوئی، ڈیرہ بگٹی سے بتایا جا رہا ہے۔
