ڈیرہ مراد جمالی سے لیڈی پولیو ورکر اغوا،ورثا کا پولیس تھانے کے سامنے دھرنا

 


ڈیرہ مراد جمالی ( نامہ نگار ) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے مسلح افراد نے لیڈی پولیو ورکر کو اغواء کرلیا ۔
واقعہ کے بعد ورثاء کی جانب سے سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود ڈیرہ مراد جمالی سے نا معلوم مسلح افراد نے پولیو ورکر لیڈی خاتون آسیہ بی بی ترک کو نا معلوم مسلح افراد نے اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔
لواحقین کی جانب سے سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں اغواء کا مقدمہ درج کروا لیا گیا جبکہ ورثاءنے مغوی خاتون کی بازیابی کے لیے سٹی پولیس تھانے کے سامنے دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ کیا اور لیڈی پولیو ورکر کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post